loading...

Wednesday 15 July 2015

آسٹریلیا میں درختوں کے لیے ای میل ایڈریس کا اجرا

 آسٹریلیا میں محکمہ بلدیہ نے شہر میں موجود ہر درخت کے لیے ایک آئی ڈی کا اجرا کیا ہے جس کے بارے میں ای میل بھیجی جاسکتی ہے تاکہ لوگوں ان درختوں کی کیفیات اور اس کے بارے میں شکایات کرسکیں لیکن اس کی بجائے عوام نے درختوں کو ایسی ای میل بھیجنی شروع کردی ہیں جنہیں محبت نامے قرار دیا جاسکتا ہے۔
Trees
ایک شخص نے ایلم نامی درخت کو ای میل پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ میں آج کالج جارہا تھا تو ٹھٹھک کر رگ گیا کسی شاخ سے الجھ کر نہیں گرا بلکہ آپ کے حسن کی وجہ سے وہاں رکا کیونکہ آپ بہت پرکشش درخت ہو۔
Love Latter
یہ میلبورن کے ہزاروں شہریوں کی جانب سے درختوں کو بھیجے جانے والے محبت ناموں میں سے ایک ہے۔
شہری انتظامیہ نے سال 2013 میں ہردرخت کی ایک شناخت (آئی ڈی) اور ای میل ایڈریس دیا تھا تاکہ وہ ان کی کیفیات اور خطرناک شاخوں کے بارے میں ادارے کو آگاہ کرسکیں لیکن لوگوں نے ای میل میں ان درختوں سے اظہارِ عشق شروع کردیا اور مسائل کی بجائے ان کی تعریف شروع کردی۔ شہر کے کونسلر کا کہنا ہے کہ لوگ بلدیہ کی بجائے براہِ راست درختوں کو مخاطب کررہے ہیں تاہم حکومتی ادارہ چاہتا تھا کہ شہری درختوں کے مسائل میں دلچسپی لیں تاکہ شہری معاملات میں ان کی شرکت ہوسکے۔


No comments:

Post a Comment

loading...