loading...

Wednesday 15 July 2015

پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

اے این ایف نے سرانان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 674 کلو گرام افیون برآمد کرلی
 اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر پشین کے علاقے سرانان میں ایک مکان پر کارروائی کی اور تلاشی کے دوران 2 ہزار674 کلو گرام افیون بر آمد کرلی۔ قبضے میں لی گئی افیون کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشین اور اس کے ملحقہ علاقوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ جسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

No comments:

Post a Comment

loading...