پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا ہاکی میچ
2-2 گول سے برابر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجئم میں کھیلی جارہی اولمپک
کوالیفائنگ ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ دونوں ٹیموں
نے مقررہ وقت میں 2-2 گول کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران نے دونوں گول
سکور کیے۔ میچ ڈرا ہوجانے پر دونوں ٹیموں کو 1 1 پوائنٹ ملا ہے۔ پاکستان نےمجموعی
طور پر 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ بھارت نے اتنے ہی میچز کھیل کر
7 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

No comments:
Post a Comment