loading...

Saturday, 20 June 2015

کامیڈی فلم’’ ہیرا پھیری 3‘‘ کی شوٹنگ شروع

 بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کے سیکوئیل کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے 
بھارتی میڈیا کے مطابق 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئیل ’’پھر ہیرا پھیری‘‘2006 میں ریلیزکی گئی جسے شائقین نے بے حد سراہا تاہم اب فلم کے تیسرے  سیکوئیل’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔بالی ووڈ ادکار اکشے کمارکی جانب سے  فلم’’ہیرا پھیری 3‘‘میں کام سے انکار کے بعد پاریش راول، سنیل شیٹھی کے ہمرا ہ ابھیشیک بچن اور جان ابراہم فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

No comments:

Post a Comment

loading...