loading...

Sunday, 21 June 2015

کرتب باز معجزانہ طورپربچ گیا

 بعض اوقات ایسے عجیب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں معجزہ کہے بغیررہا ہی نہ جاسکتا ایسا ہی کچھ ہوابرطانیہ کی ریڈ ڈیولز پیراشوٹ کی فری فال کے دوران جب ایک کھلاڑی کا پیراشوٹ نہ کھل سکا لیکن اس کے ساتھ نیچے گرنے والے دوسرے کھلاڑی نے اسے تھام کر موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
برطانیہ کے تفریحی مقام کمبریا میں وائٹ ہیون ایئر شو کے دوران ریڈ ڈیولز فری فال کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک پیراشوٹر کا پیرا شوٹ نہ کھل سکا اور وہ تیزی سے موت کے منہ میں جانے لگا اور اسے احساس ہوگیا کہ شاید اب وہ زندہ نہیں بچ پائے گا لیکن اسی دوران اس کے ساتھی نے اسے بازؤں میں تھام لیا اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کی جان بچالی۔
ایئر شو دیکھنے والے شائقین میں سے ایک شخص کا منظر دیکھنے کےبعد کہنا تھا کہ اس منظرکو دیکھ کراردگرد ہر کوئی خوف زدہ تھا اوریہ دہشت پیراشوٹرزمیں بھی دکھائی دے رہی تھی کیونکہ جب وہ تیزی سے نیچے کی جانب آنے لگے تو اس وقت یہاں موجود ہر شخص کا سانس رک گیا تاہم کھلاڑی کے زندہ بچ جانے پر سب نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود تصاویر میں دونوں پیراشوٹرز کو فضا سے نیچے آنے کے بعد اکھٹے بندرگاہ کے قریب پانی میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وائٹ ہیون ایئر شو کی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کے خیریت سے ہونے کی اطلاع دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

loading...