loading...

Monday, 22 June 2015

موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

کمپیوٹر چپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انٹیل نے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ایسی ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے آپ دور بیٹھ کر اپنا کمپیوٹر بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔

انٹیل ریموٹ کی بورڈ  کے ذریعے کسی بھی اینڈروئڈ اسمارٹ فون سے دور رہتے ہوئے بھی ایسا کمپیوٹر جس میں ونڈوز 7 یا 8 انسٹال ہو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے لیے اسمارٹ فون اور پی سی دونوں پر ونڈوز انسٹال کیجئے اور یکساں وائی فائی نیٹ ورک پر اس کا استعمال کریں کیونکہ دونوں جگہوں انسٹال ہونے کے بعد دونوں مشینیں خود بخود جڑ جائیں گی۔
ایپ ڈسپلے میں اسکرین کی بورڈ اور اسکرول بار کے ساتھ ٹریک پیڈ بھی ظاہر کرتا ہے جسے پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ دونوں موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ خالی جگہ پر انگلی پھیرنے سے کرسر کنٹرول ہوتا ہے اورایک انگلی سے تھپتھپانے سے لیفٹ اور دو انگلی سے تھپتھپانے پر رائٹ کلک کام کرتا ہے اس کے علاوہ انگلی گھمانے سے اسکرول بار کام کرتی ہے۔
اگرچہ اس سے قبل بھی اسمارٹ فون سے پی سی کنٹرول کرنے کی بہت سی ایپس بنائی گئی ہیں جسے ماہرین نے مؤثر اور استعمال میں آسان قرار دیا جس میں ایرو کی شامل ہیں جو کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈوز پر بھی بہت آسانی سے کام کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

loading...