سورج کی سطح پربننے والے انتہائی گھمبیرطوفان کے سبب زمین پرگرمی بے پناہ بڑھ گئی ہے اوراسی سبب کراچی میں بھی گرمی کی سطح گزشتہ 31 سال کی گرم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سورج کے سطح پرپیدا ہونے والے طوفان سے برآمد ہونے والے شعلے منٹوں میں زمین کی مقناطیسی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور ان کی آمد تقریباً روزانہ ہورہی ہے۔ان سب کے نتیجے میں زمین کی خلا میں شدید گرمی کے طوفان پیدا ہورہے جس کے سبب کرہ ارض کے مخصوص علاقوں میں درجہ حرارت بڑھتا جارہاہے۔
اس ساری صورتحال سے خلا میں موجود خلائی جہازوں اور سیٹلائیٹس کو تو نقصان پہنچے گا لیکن اہلِ زمین کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ زمین کی مقناطیسی فیلڈ اس شدید گرمی کو خود پر روک کر زمین کی سطح تک نہیں آنے دیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں گرمی انتہائی شدید ہوچکی ہے جس کے سبب 550 کے لگ بھگ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


No comments:
Post a Comment