loading...

Sunday, 21 June 2015

پاکستان نے پولینڈ کو ہرا دیا

 بیلجئیم میں کھیلی جانے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ پولینڈ کو ایک کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔
بیلجئیم کے شہر اینٹروپ میں کھیلی جارہی ہاکی ورلڈ لیگ میں پولینڈ کے خلاف پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان نے محمد عرفان کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کئی مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔
چوتھے کوارٹر میں پولینڈ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، جس کے تھوڑی ہی دیر بعد محمد وقاص نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کی حتمی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے گروپ میں بھارت، فرانس، آسٹریلیا اور پولینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

No comments:

Post a Comment

loading...