loading...

Thursday 16 July 2015

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے4 شہری شہید، 5زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
Line of control
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی غلام مصطفیٰ، راحت اور محمد بوٹا شہید جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں گاؤں نندی پور اور دیگر دیہاتوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 18 سالہ لڑکی شہید زرینہ شہید ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

No comments:

Post a Comment

loading...