loading...

Thursday 16 July 2015

اسٹیٹ بینک کی تمام بینکوں کو اے ٹی ایمزمیں وافرکرنسی اسٹاک رکھنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے ایام میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایمزمیں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنیوالے بینکوں کے کھاتے داران کو عیدالفطر کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
State Bank of Pakistan
نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایمزآج ہر حالت میں چالو کروائیں ورنہ دوران چیکنگ کوئی مشین خراب پائے جانے پر ان کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ذرائع نے بتا یا کہ مختلف بینکوں کے کھاتے داران کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گزشتہ عید کے موقع پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایمز میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آؤٹ آف آرڈر بھی تھیں ۔جس سے اے ٹی ایم صارفین کو عید کے ایام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آئی۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایمزکی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی موجود رکھی جائے۔


No comments:

Post a Comment

loading...