loading...

Thursday 2 July 2015

ایان علی نے ارسلان افتخار کے ساتھ بھی غیر ملکی سفر کیا

سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے سال 2010ءمیں لندن سے مانٹیکارلوتک کے سفر میں ان کی شریک سفر سپر ماڈل گرل ایان علی تھی جس کے بارے میں اس وقت اطلاعات منظر عام پر نہ آسکیں۔
مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق سابق ادوار میں جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے خلاف سپریم کورٹ کو یہ بتایا گیا کہ ارسلان افتخار نے ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی کے کیسز کو اپنے والد سے نمٹانے کے لئے ڈیل کی اور برطانیہ کا بیرون ملک سفر کیا، سپریم کورٹ میں سلیمان احمد نے رپورٹ پیش کی اور اس رپورٹ میں ارسلان افتخار کے 2010ءاور 2011 کے فیملی وزٹ کی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ 2010ءمیں اپنے ایک سفر میں ارسلان افتخار نے ایک شخص خلیل احمد اور ایک خاتون کے ساتھ سفر کیا تھا اس وقت اس خاتون سپر ماڈل ایان علی کا نام صیہ راز میں رکھا گیا۔

No comments:

Post a Comment

loading...