loading...

Thursday 2 July 2015

وزن میں کمی کے لئے کھانے میں پہلے سبزی اورگوشت کھانا چاہئے،تحقیق

دستر خوان پر جہاں مختلف قسم کے کھانے ہو تے ہیں وہیں چاول اور روٹی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے لیکن تحقیق کے مطابق کھانے میں سب سے پہلے سبزی اور گوشت کھانا صحت کے لیے بہترہوتا ہے۔
How to loss your extra weight
سائنسی جریدے جرنل ڈائی بیٹیس کیئر میں شائع تحقیق کے مطابق کھانے کا آغازسبزی اورمرغی کے ساتھ کیا جائے اور بعد میں روٹی یا چاول کھائے جائیں تو اس سے ناصرف  اچھی صحت بر قرار رکھی جاسکتی ہے بلکہ وزن کو بھی کم کیا جاسکتا ہے کیونکہ کھانا روٹی یا چاول کے بجائے سبزی اور مرغی سے شروع کرنے سے پیٹ زیادہ دیرتک بھرا رہتا ہے۔ تحقیق کے لیے محققین نے کھانے سے قبل اور بعد شرکاء کے خون کی معائنہ کیا، جس میں پتہ لگا کہ وہ شرکا جنہوں نے سبزی اور پروٹین کےساتھ کھانا کھانا شروع کیا تھا ان کے خون میں کھانے شروع کرنے کے 30 منٹ بعد تک گلوکوز کی سطح 29 فیصد کم تھی۔نیویارک کی وائل کارنیل یونیورسٹی سے منسلک پروفیسرڈاکٹرلوئیس ارون نے نتائج کو تحقیق کی دنیا میں ایک قابل ذکر پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ نتائج سے ممکنہ طورپرلوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ نتائج سے یہ بھی ظاہرہوا کہ اس طرح پسندیدہ کھانوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جنہیں کھانے کے اختتام میں شامل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

loading...