loading...

Thursday 16 July 2015

اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری

اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس کے ٹریننگ سینٹر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی۔
Blasting View in Ghaza
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے شمالی حصے البیروجی میں قائم حماس کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی جب کہ حماس کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں اسرائیل کی غزہ میں بربریت کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے عیدالفطر سے قبل غزہ میں بمباری شروع کردی۔

No comments:

Post a Comment

loading...