loading...

Thursday 16 July 2015

سری لنکا کے ابتدائی 10 اوورز میں ہی کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا،اظہرعلی

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ابتدائی 10 اوورز میں ہی کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، بولرز نے کم بیک کیلیے بھرپور کوشش کی مگر اہم موقع پر وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔
Azhar Ali
انھوں نے ان خیالات کا اظہار دوسرے ون ڈے میں2 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ اظہر نے کہا کہ ہم نے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ سجالیا تھا مگر سری لنکن اننگز کے ابتدائی دس اوورز کافی اہم ثابت ہوئے، جس طرح پریرا نے بیٹنگ کی اس میں کم بیک کرنا بہت ہی دشوار تھا، ہمارے بولرز نے کوشش کی۔پانچ وکٹیں بھی لے لیں لیکن جب ایک اور وکٹ کی ضرورت تھی تو قسمت نے ساتھ نہیں دیا، کپتان نے کہا کہ ہماری اننگز کے آخر میں رضوان بڑا فرق ثابت ہوئے، انھوں نے بہترین شاٹس کھیلے۔  فاتح کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ چندیمل نے ہمیں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیم کی فیلڈنگ پر کافی شرمندگی ہوئی، ساچترا نے بہترین کھیل پیش کیا۔

No comments:

Post a Comment

loading...