loading...

Thursday 2 July 2015

Indian Govt Website Hacked By Pakistani Hackers

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے ایک روز قبل افتتاح کی جانے والی چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کرکے اس کے ٹائٹل پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا ۔
Indian website hacked by pakistni hacker
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ہیک کر کے اس کے ہوم پیچ کو بدل کر اس پر پاکستان زندہ باد لکھ دیا جب کہ اس کے نیچے ایک پیغام بھی درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائٹ ہیک کرنے کا مقصد کوئی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کچھ کمزور فائلز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو کسی فن کی خاطر نہیں بلکہ کسی مقصد کے تحت ہیک کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے این آئی ٹی کی ویب سائٹ کو چند گھنٹے کی کوششوں کے بعد درست کرکے اسے دوبارہ کھول دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو فیصل افضل آف پاکستان نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔

No comments:

Post a Comment

loading...