loading...

Friday, 19 June 2015

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی: آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں اہم شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کے طیاروں خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

loading...