loading...

Tuesday, 23 June 2015

مریخ پر ایسا کیا دریافت ہوا کہ سائنسدان بھی حیران ہو گئے

سائنس دان ہمیشہ سے مریخ پر زندگی کی تلاش میں رہے ہیں اور انہیں کچھ نہ کچھ ایسے شواہد ملتے رہتے ہیں جسے دیکھ کر ان کی امید زندہ رہتی ہے لیکن اس بار ناسا کے خلائی روبوٹ نے مریخ سے کچھ ایسی تصاویر بھیجی ہیں جن میں مریخ پر اہرام مصرکی طرز کے تکون نما پہاڑ کو دیکھ کر سائنسدان خود بھی حیران ہیں۔
ناسا کے خلائی روبوٹ کی جانب  سے بھیجی گئی تصاویر میں اہرام مصر طرز کے تکون نما پہاڑ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جس کی وضاحت کرتے ہوئے کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شکل کا وجود میں آجانا اتفاقیہ لگتا ہے جو کہ ریت کے طوفانوں کے دوران خود بخود وجود میں آگئے لیکن دوسری جانب کچھ سائنس دانوں اور ماہرین کے مطابق اہرام مصر سے اس قدرملتی جلتی شکل والے ان تکون  پہاڑوں کا نظر آنا اتفاقیہ نہیں بلکہ یہ کسی انتہائی ذہین مخلوق کے بنائے ہوئے لگتے ہیں جو ان کی تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر اس طرح کے بنائے گئے اہرام مصر کا تصور مریخ کی تہذیب سے ہی لیا گیا ہو گا اور اگر یہ مان لیا جائے کہ ماضی میں مریخ پر زندگی کا وجود تھا تو وہاں کے باشندے بہت ہی منظم تھے کیونکہ اس طرح کے پہاڑ بنانا ان کی ذہانت کا ثبوت ہیں۔

No comments:

Post a Comment

loading...