ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کو "فائنڈ مائی میک"
نامی سروس فراہم کی جاتی ہے جس سے گم شدہ
میک کمپیوٹرز کا سراغ لگایا جاسکتا ہے، تاہم مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز صارفین
کیلئے ایس کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ حتٰی کہ ونڈوز 8 پر لنے والے ٹیبلٹس کیلئے بھی
نہیں۔ اگر آپ ونڈوز استعمال کرتے ہیں خدانخواستہ کبھی آپ کا لیپ ٹاپ وری یا گم ہو
جائے اور آپ اس کا سراغ لگانا چاہیں تو اس کیلئے تھڑپارٹی سافٹ وئیر انسٹال کرنا
پڑتا ہے۔ اس کام کیلئے کئی پروگرام قیمتاً دستیاب ہیں تو چند بہترین مفت بھی موجود
ہیں
سراغ رساں پروگرام کیسے کام کرتے ہیں
ایک گم شدہ لیپ ٹاپ یا جون کا سراغ لگانے والی تمام سروسز
کے کام کرنے کا طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہی ہوتا ہے اس کیلئے ایک ٹریکنگ
پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے پھر اس سروس کا ایک اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے تاکہ ڈیوائس کی گمشدگی کے بعد آپ ان کی ویب
سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو کر ڈیوائس کا مقام جان سکیں اور اسے ریموٹلی
کنڑول کر سکیں۔ اسمارٹ فون کی نسبت لیپ
ٹاپ کا سراغ لگانا مشکل ہوت ہے کیونکہ اسمارٹ فون کے زیادہ امکان ہوتے ہیں کہ وہ
موبائل یٹا یا وائی فائی کے ذریعے انٹر نیٹ سے ضرور جڑے گا، اس طرح وہ انسٹال شدہ
سراغ رساں پروگرام کے سرور پر رپورٹ بھیجے گا جس سے اس کے مقام کا تعین ہو سکتا ہے
جبکہ لیپ ٹاپ کے بارے میں تو یہ بھی نہیں
کہا جاسکتا کہ وہ کب آن ہوگا آن ہو جائے تو ک س پر انٹر نیٹ چلایا جائے گا
اگر اس پر انٹرنیٹ نہ چلائیں تو اس کا
سراغ لگانا نا ممکن ہو جاتا ہےاگرچہ یہ پروگرام صارف کو ذاتی نقصان سے بچنے کے چند
اضافی فیچرز ضرور دیتے ہیں لیکن پھر
بھی ایک فون کے مقابلے میں لیپ ٹاپ کا سراغ
لگانا کافی مشکل ہوتا ہے
سراغ رساں پروگرام کے فوائد
اگر چہ ہمارے ہاں چوری شدہ لیپ ٹاپ یا ڈیوائس کا واپس ملنا
تقریباً نا ممن سی بات ہے لیکن پھر بھی کو شش کرنی چاہیے
اگر آپ ڈیوائس کے درست مقام سے آگاہ ہو جائیں تو کافی کچھ
کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ سراغ رسا ں پروگرام آپ کو صرف مقام ہی نہیں اور بھی کافی
معلومات فراہم کردیتے ہیں جیسے کہ سیب کیم یا ڈیوائس کے کیمرے سے تصاویر ، ڈیسک
ٹاپ کا اسکرین شارٹ، ویب براؤزنگ کی
تفصیلات ڈیوائس پر ٹائپ کی گئی کیز۔ اگر فون کی بات کی جائے تو ان پروگرامز میں
کال لاگنگ اور ٹیکسٹ لاگنگ جیسے اہم فیچر
ز موجود ہوتے ہیں اس حوالے سے مفت سروسز میں محدود فیچرز ہوتے ہیں جو کہ ایک عام
صارف کے لیے کافی ہیں لیکن اگر قیمتاً دستیاب ورژن کو استعمال کیا جائے تو کئی اور
فیچرز بھی مل جاتے ہیں جیسے کہ لیپ ٹاپ میں سے ریموٹلی ڈیلیٹ کرنے کی سہولت وغیرہ۔
اس کے علاوہ یہ ورژنز بالکل خفیہ موڈ میں بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں
جن سے ڈیوائس استعمال کرنے والا بلکل لا علم رہتا ہے۔
یہاں پر آپ کو جو سافٹ وئیر دیا جا رہا ہے یہ دنیا کے بہترین سافٹ وئیز میں سے
ایک نیچے لنک پر کللک کریں اور سافٹ وئیر حاصل کر یں

No comments:
Post a Comment