loading...

Sunday, 28 June 2015

انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

 بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ بلاک میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چین کی انتہائی جدید اور مہلک آبدوز بھارتی پانیوں سے گزر کر کراچی بندرگاہ پہنچی۔
indai in tension
جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس آبدوز پر60سے زائد عملے کے اراکین موجود تھے ،کراچی بندر گا ہ میں ایک ہفتہ قیام کیا اور ایندھن بھرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بیجنگ کی سب سے پہلی آبدوز کی تعیناتی نے خطے میں بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔
اخبار اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ بحیرہ عرب کے پہلے سے ہی ہنگامہ خیز حالات میں حالیہ برسوں میں اب تک کا بھارت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک واقعہ پیش آیا ہے،گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کیلئے ایک بڑا الرٹ تھا جب چین کی سب سے خطرنا ک لڑاکا آبدوز یوآن کلاس335 نے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور 22مئی کو کراچی بندرگاہ میں داخل ہوئی۔ یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔

No comments:

Post a Comment

loading...