loading...

Saturday, 27 June 2015

بھارت کے منہ سے ایسی خبر کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟

بھارت خوشحال پاکستان کے حق میں ہے
Indian News
پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے بھارت کے وزیر خزاجہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے جبکہ بھارت خوشحال پاکستان کے حق میں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو ہوا دی ہے جس کے اثرات ہمارے ملک پر پڑے جب کہ وہ لگاتار سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے حالانکہ بھارت پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک دیکھنے کے حق میں ہے انہوں نے کہا کہ حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے جیٹلی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہو کر کوشش کرنی چائیں کیونکہ دہشت گردی سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے 

No comments:

Post a Comment

loading...