loading...

Saturday, 27 June 2015

اسٹیبلشمنٹ اور آصف زرداری کے درمیان نیا این آر او ہوگیا

اسٹیبلشمنٹ اور آصف زرداری کے درمیان نیا این آر او ہوگیا،سابق صدر تقریر کے بعد پارٹی میں صف بندی کے ساتھ مقتدر حلقوں سے رابطے میں تھے، معاملات طے ہوتے ہی فریال تالپور کوروانہ کر دیا ، زرداری امریکی حکام سے رابطے میں،بیرون ملک 
روانگی پر پیپلز پارٹی کے سینئر لوگوں کو بے خبر رکھا گیا،خورشیدشاہ بھی لندن پہنچ گئ
New NRO between Asif Zardari & establishment
سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنی بہن اور اہلخانہ سمیت اچانک بیرون ملک روانگی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور آصف علی زرداری کے درمیان ایک نیا این آر او ہوچکا ہے کیونکہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنی تقریر کے بعد پارٹی میں صف بندی کے ساتھ ساتھ مقتدر حلقوں سے رابطے میں تھے جونہی معاملات طے ہوئے تو آصف علی زرداری نے پہلے اپنی بہن فریال تالپور کی بیرون ملک روانگی کو یقینی بنایا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ مقتدر حلقے اپنے وعدے پر قائم ہیں یا نہیں اوراس کے بعد اپنے بچوں کو لیکر دوبئی روانہ ہوگئے اور ابتدائی طور پر پی پی پی کی طرف سے یہ پیغام دیا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری جمعہ 27 جون کو واپس آجائینگے لیکن اب سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے واپسی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول زرداری عید الفطر سے پہلے وطن واپس آجائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری امریکی حکام سے بھی رابطے میں ہیں ۔ آصف علی زرداری کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر لوگوں کو بھی بے خبر رکھا گیا ہے کیونکہ اس حوالے سے جب سابق صدر کے سیاسی مشیر ندیم افضل چن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق آصف علی زرداری کولاہور آنا تھا مگر وہ دوبئی چلے گئے جبکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ بلاول زرداری رمضان المبارک لاہور میں قیام کرینگے لیکن وہ بھی اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوگئے حالانکہ کراچی کے عوام دکھ کی گھڑی میں انہیں اپنے ساتھ دیکھنے کے خواہش مند تھے اور اب اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی نجی دورے پر لندن روانہ ہوچکے ہیں مقتدر حلقوں کے خیال ہے کہ نئے این آر او کا باضابطہ اعلان باقی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

loading...