loading...

Thursday, 25 June 2015

خرگوش بچے کی زندگی بچانے کیلئے سانپ سے لڑ گیا

ماں کی مامتا صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جانوروں میں بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوتی ہے اسی لیے خطرے میں مرغی کا اپنے بچوں کو پر پھیلا کر چھپا لینا ہو یا بلی سے لڑائی مول لینا ماں کی محبت کے جذبے کو انمول بنا دیتے ہیں ایسی ہی مامتا کا مظاہرہ کیا ایک مادہ خرگوش نے  جس نے اپنے بچے کو سانپ کے منہ سے نہ صرف چھڑا لیا بلکہ اسے سزا دینے کے لیے اس سے خوب لڑائی کی۔
کالے سانپ نے خرگوش کی غیرموجودگی میں اس کے ننھے منے بچے پرحملہ کرکے اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا اور قریب تھا کہ اسے اپنی خوراک بنا لیتا لیکن اس دوران اچانک اس کی ماں یعنی مادہ خرگوش وہاں پہنچ گئی اور ایک ہی حملے میں اپنے بچے کی زندگی بچا لی۔مادہ خرگوش نے سانپ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے جب کہ سانپ نے بھی جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، مادہ خرگوش کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے بعد سانپ نے وہاں سے بھاگنےمیں ہی عافیت جانی لیکن خرگوش نے بھی اسے آسانی سے بھاگنے نہ دیا اور اس کو بری طرح جکڑے رکھا تاہم لڑائی میں بری طرح پسپا ہونے کے بعد سانپ بلآخر جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں 

No comments:

Post a Comment

loading...