loading...

Thursday, 25 June 2015

گوگل نے مریضوں کی صحت کی آگاہی فراہم کرنے والا جدید بینڈ تیار کرلیا

گوگل لیبارٹریزنے حال ہی میں کلائی پر پہننے والے ایسے بینڈ متعارف کرائے ہیں جن کے ذریعے 24 گھنٹے مریض میں صحت کی اہم علامات پر نظر رکھی جاسکے گی اور اس کا ڈیٹا فوری طور پر ڈاکٹروں تک پہنچایا جاسکے گا۔
گوگل کی جانب سے متعارف کرانے والا یہ گھڑی نما آلہ نبض، دل کی دھڑکن، جلد کا درجہ حرارت اورسورج کی روشنی اور شور جیسے بیرونی عوامل بھی نوٹ کرسکتا ہے اس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وہ ڈاکٹروں کو فراہم کرتا رہے گا تاکہ کسی ہنگامی حالت میں ڈاکٹر فوری طور پر کوئی فیصلہ کرسکیں۔کمپنی کے مطابق اس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو تحقیق اور کلینکل ٹرائلز (طبی آزمائش) کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مریض ایسے ہیں جنہیں ہر لمحہ طبی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل کی اس ایجاد کا مقصد بھی ایسے لوگوں کی نگہداشت ہے۔گوگل کی اس پروڈکٹ کی باقاعدہ آزمائش شروع ہوگئی ہے جب کہ اسے فروخت کرنے کے لیے گوگل کو امریکا اور یورپ کے مجاز اداروں سے اجازت درکار ہوگی۔ گوگل میں لائف سائنسسز سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے بینڈ کی مدد سے مستقبل میں ہونے والے امراض کی پیش گوئی کرنا بھی ممکن ہوگا اور اس طرح کوئی بھی شخص احتیاط اختیار کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکے گا۔

No comments:

Post a Comment

loading...