loading...

Friday, 26 June 2015

بھارت نے ”سپرسانک کروز میزائل“پاکستانی سرحد پرنصب کردیے

امریکی میڈیا کے ایک خصوصی مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے براہموس سانک کروز میزائل کی بھاری تعداد پاکستان اورچین کی سرحد پر نصب کردی ہے، واضح رہے کہ براہموس ایک سپر سانک کروز میزائل ہے جو بھارت اور روس کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے، امریکی اخبار دی نیشنل انٹرسٹ میں  شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق بھارت رواں برس اپنے لڑاکا طیاروں کو انتہائی جدید میزائلوں سے لیس کر کے تجربہ کرے گا، اس تجربے کے لیے بھارت روسی ساختہ لڑاکا طیارے سکھوئی کو اپ گریڈ کر کے استعمال کرے گا، یادرہے کہ بھارت نے رواں برس فروری میں برہموس سپر سانک کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق بھار ت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد کے علاوہ، چین کے ساتھ شمال مشرقی سرحد پر ارونا چل پردیش کی پہاڑی ریاست میں کافی تعداد میں راہموس میزائل نصب کر دیے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

loading...