loading...

Tuesday, 23 June 2015

رینجرز نے تصاویر جاری کر دیں

رینجرز سندھ نے سنی تحریک کے مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کی تصاویر اور جرائم کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں 
رینجرز سندھ نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست میں گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور گینگ وار کے ملزمان سے رابطوں میں تھے۔ ملزم عالم بابا پندرہ افراد کا قاتل اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔ جواد قادری 14 قتل کی وارداتوں اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے ۔ زبیر علی 13 قتل اور 3 اقدام قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سلمان مرچہ 11 قتل کا اعتراف کر چکا ہے جبکہ ملزم اغواء برائے تاوان اور گاڑیاں جلانے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم نور العالم عرف عالم قادری لاکھوں روپوں کی بھتہ وصولی میں مصروف تھا۔ رضوان گڈو تنظیم کیلئے کھالیں اور فطرہ جمع کرنے میں ملوث ہے جبکہ ہتھیاروں کے ذخیرے کا انچارج بھی رضوان گڈو ہے۔ اکرم کالا 7 افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہے ۔ فرحان پاپا 2008 سے 2010 میں جیل کاٹ چکا ہے اور 6 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ شکیل عرف فوجی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیساتھ ساتھ چندہ اور بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ محمد عارف عرف مشہوری زکوۃ فطرہ کی آڑ میں بھتہ وصولی کرتا تھا۔

No comments:

Post a Comment

loading...