loading...

Wednesday, 1 July 2015

Most usages of sugar is dangerous for health-Research

چائے ہو یا پھر میٹھی ڈشز ان کے بغیر کھانا کچھ نامکمل سا لگتا ہے لیکن یاد رہے کہ یہ میٹھی ڈشز جس چینی سے بنی ہوتی ہیں وہ انسان کو موت کے منہ میں بھی  لے جاسکتی ہے کیوں کہ ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چینی ملی غذائیں کھانے اور مشروبات سے اس سال ڈیڑھ لاکھ لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔
sugar is dangerous for health

امریکا میں کی گئی تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں چینی ملی غذائیں کھانے اور مشروبات کے استعمال سے لوگ شوگراور دل کی بیماریوں کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس سال اس طرح مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے جس میں صرف امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزارہے جب کہ گزشتہ سال ایک لاکھ 70 ہزار افراد چینی سے موت کا شکار ہوئے تھے۔
تحقیق کے اہم رکن فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس  اینڈ پالیسی کے ڈین کا کہنا ہے کہ یہ عالمی کیمونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ شربت اور دیگر غذاؤں میں چینی کی مقدار کو کم کرنے کوششیں تیز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کولڈ ڈرنک اور جوسز میں موجود شوگر موٹاپے کا باعث بنتا ہے جو شوگر اور دل کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔
ٹفس یونیورسٹی آف میساچیوسیس میں اس تحقیق میں سائنس دانوں نے اس بات کا بہت قریب سے جائزہ لیا کہ چینی ملے ڈرنکس سے دنیا بھر میں موٹاپے سے تعلق رکھنے والی بیماریوں سے کتنے لوگ موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ محققین کاکہنا ہے کہ ایک لاکھ 33 ہزار افراد شوگر، 45 ہزار اموات دل کی بیماریوں سے جب کہ 6 ہزار 450 اموات کینسر سے ہوئیں۔ تحقیق کے دوران دنیا بھر کے 50 ممالک کے افراد کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ دنیا بھر میں چینی کے استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
تحقیق کے بانی گیتان جیلی سنگھ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران 20 ممالک ایسے تھے یہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ چینی استعمال کی جاتی ہے جن میں 8 کا تعلق لاطینی امریکا اور کیریبین سے ہے جب کہ میسیکو جہاں 10 فیصد لوگ شوگر کی بیماری کا شکار ہیں وہاں 30 فیصد اموات 45 سال کے عمر کے لوگوں کی ہیں جو بہت زیادہ شوگر کوٹڈ شربت استعمال کرتے تھے جب کہ جاپان جہاں لوگ بغیر چینی کے مشروبات پینا پسند کرتے ہیں وہاں اس طرح کی بیماریوں سے اموات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا میں ایک شخص روزانہ 22.2 چمچے چینی کا استعمال کرتا ہے جب کہ مشروبات ان کے ڈرنکس کا بنیادی حصہ ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق لوگ غذاؤں اور مشروبات کا مزہ بڑھانے کے لیے چینی کا اضافہ کرتے ہیں لیکن یہی چینی ایک طرف تو ان کا وزن بڑھا دیتی ہے تو دوسری طرف دل کو بھی کمزور کرسکتی ہے۔ امریکی ڈایا بیٹیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 12 اونس یا 355 ملی میٹر سوڈے میں 10 چمچے چینی موجود ہوتی ہے اس لیے لوگوں کو ان مشروبات سے پرہیز کرنا چاہئے کیوں کہ یہ چینی انہیں موت کے قریب لے جارہی ہے۔


No comments:

Post a Comment

loading...