کل
سے شروع ہونے والے کولمبو ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نظریں ایک طرف تو سیریز کی فتح پر
مرکوز ہیں تو دوسری طرف پاکستانی تجربہ کار اور ممتاز بیٹسمین یونس خان اپنے
کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ کھیل کر پاکستان کے 5 ویں بیٹسمین بن جائیں گے جنہیں
سینچری ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔
یونس خان اب تک 99 ٹیسٹ میچوں
میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور مشکل ترین حالات میں وکٹ پر آکر اپنی
بہترین کارگردگی سے پاکستان کواس صورت حال سے نکالا۔ یونس خان پاکستان کی
جانب 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 5 ویں کھلاڑی ہوں گے اس سے قبل جاوید
میاں داد 124، انضمام الحق 119، وسیم اکرم 104 اور سلیم ملک نے 103 ٹیسٹ کھیلنے کا
اعزاز حاصل کیا ہے۔ یونس خان نے اب تک 99 ٹیسٹ میچز میں 8594 رنز بنائے ہیں
اور وہ لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد سے صرف 238 رنز پیچھے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ
وہ اس 100 ویں ٹیسٹ میں اس ہدف کو پار کرلیں گے۔ انہوں نے اب تک پاکستان کی جانب
سے سب سے زیادہ 29 ٹیسٹ سینچریاں بنا رکھی ہیں۔
اپنے 100 ویں ٹیسٹ کھیلنے پر تبصرہ کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا
کہ یہ ان کا خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے کیونکہ جب انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ
کھیلا تھا تو اسی وقت طے کر لیا تھا کہ 100 ٹیسٹ کھیلیں گا اوراب ان کی خواہش پوری
ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام اپنے عروج پر کرنا چاہتے ہیں
جب کہ انہیں ابھی بہت سے مقاصد پورا کرنے ہیں جو جلد سب کے سامنے
آجائیں گے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا
ہے کہ 100 میچ کھیلنا ہر کرکٹر کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، یونس خان
ٹیم میں انتہائی قیمتی اور اچھی چیزیں لے کر آئے اور پوری ٹیم چاہے گی کہ
ان کے 100ویں ٹیسٹ کو یادگار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ٹیم میں
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ٹیم کے انتہائی اہم رکن ہیں۔

No comments:
Post a Comment