loading...

Wednesday, 24 June 2015

کیا بی بی سی کا دعویٰ سچا ہے؟

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا  ہے کہ بھارت متحدہ قومی موومنٹ کی مالی مدد کرتا رہا ہے اور اس کا اعتراف ایم کیو ایم کے 2 رہنماؤں نے  پولیس سے کیا تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت ایم کیو ایم کو مالی مدد فراہم کرتا رہا ہے ، اس کے علاوہ 10 برس کے دوران ایم کیو ایم کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت دی۔ 2012 میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے پولیس کو تفتیش کے دوران اپنے حلفیہ بیان میں  بھارت سے مالی مدد لینے کا اعتراف کیا تھا۔ ایم کیوایم سے ان الزامات پر کئی سوالات بھیجے گئے جن کا کوئی جواب نہ ملا، اسی طرح بھارت سے بھی اس طرح کے سوالات پوچھے گئے تاہم اس کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق برطانوی پولیس نے جون 2013 میں ایم کیو ایم کے ایک سینئیر رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تھا،اس کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی فہرست ملی تھی، ملنےوالی فہرست میں خریدا گیااسلحہ اور رقم ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھا۔

No comments:

Post a Comment

loading...