loading...

Wednesday, 24 June 2015

امریکی باکسر کا عامر خان سے مقابلہ کرنے سے انکار

امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے لڑنے کے بجائے آندرے برٹویا یا کریم مے فیلڈ سے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فیلڈ نے عامر خان سے لڑنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا آخری مقابلہ آندرے برٹویا یا کریم مے فیلڈ سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عامر خان کا کہنا ہے کہ مے ویدر آخری فائٹ کے لئے آسان حریف ڈھونڈ رہے ہیں اوراگر مے ویدر مجھ سے ڈرتا نہیں تو مقابلہ کرے۔
واضح رہے کہ آندرے برٹویا اور کریم مے فیلڈ ویلٹر ویٹس ریسلر ہیں اور دونوں نے آج تک ایک بھی عالمی ٹائٹل نہیں جیتا  جب کہ عامر خان امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کو مقابلے کے لئے متعدد بار چیلنج کر چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

loading...