loading...

Wednesday, 24 June 2015

بلی کو ملا بہادری پر ایوارڈ

بلی اور کتے کی دشمنی بہت قدیم ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف حملے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور چونکہ دونوں ہی پالتو جانور بھی ہیں اس لیے اپنے مالک کی محبت جیتنے کی کوشش میں بھی ایک دوسرے سے دشمنی مول لے لیتے ہیں اور امریکا میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں بلی نے اپنے مالک کے بچے کو کتے کے حملے میں یقینی موت سے بچالیا اور نیشنل ہیرو ڈاگ کا انعام اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔
مئی 2014 میں کار کے قریب کھڑے جیریمی نامی بچے پر اچانک ایک کتے نے حملہ کردیا اور اسے گھسیٹ کر لے جانے لگا اسی دوران وہاں موجود اس بچے کی پالتو بلی نے کتے پر نہ صرف حملہ کر کے جیریمی کو چھڑایا بلکہ کتے کو بھاگنے پر بھی مجبور کردیا جب کہ اس دوران بچے کو شدید چوٹیں بھی آئیں تاہم بلی کی بہادری کے باعث بچے کی جان بچ گئی۔
لاس اینجلس میں جانوروں کو ظلم سے بچانے والی سوسائٹی شیلٹر کے زیر اہتمام ہونے والی 33 ویں ہیرو ڈاگ تقریب میں راجر ٹرائنٹافیلو کی پالتو بلی ’’تارا‘‘ کو اس کے بچے جیریمی  کی جان بچانے پر نیشنل ہیرو ڈاگ کے انعام سے نوازا گیا جب کہ یہ ایوارڈ پوری فیملی کو بلا کر دیا گیا۔ سوسائٹی کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تارا کی بہادری اور اس کے تیز ایکشن سے سلیکشن کمیٹی بہت متاثر ہوئی اور فیصلہ کیا کہ یہ شاندار انعام یعنی نشینل ہیرو ڈاگ اس بلی کو ہی ملنا چاہئے۔جیریمی کے والد نے انعام لینے بعد کہا کہ ’’تارا‘‘ جیریمی سے بہت محبت کرتی ہے اور وہ اکثراس کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے اور جب کبھی جیریمی کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو تارا دوڑ کر اس کے قریب بھی پہنچ جاتی ہیں جب کہ یہ دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں اور بہت سارا وقت ساتھ گزارتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 سال میں پہلی بار یہ انعام کسی بلی کو دیا گیا اس لیے انعام سے نیشنل ہیرو ڈاگ کو تبدیل کر کے نینشل ہیرو کیٹ کردیا گیا۔


No comments:

Post a Comment

loading...