loading...

Wednesday, 24 June 2015

فوج کیخلاف زرداری سے بیان کس نے دلوایا۔ Who was behind Zardari anti army Statement

 فوج کیخلاف زرداری سے بیان کس نے دلوایا اہم انکشافات ہو گئے
فوج کیخلاف زرداری کا بیان نواز شریف نے خود دلوایا، خواجہ آصف پیغام رساں بنے انٹیلی جنس نے زرداری اور خواجہ آصف کے مابین ہو نیوالی خفیہ بات چیت کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے جس میں اہم تیرین انکشافات ہوئے ہیں ، ملک میں دو بڑوں کے مابین تعلقات میں کشیدگی پائی جانے لگی یہ صورتحال اسوقت ظاہر ہوئی جب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی فوج کیخلاف سابق صدر آصف علی زرداری کے ذریعے " دشنام طرازی" پر مبنی بیان دلوانے کی سازش بے نقاب ہو گئی، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ داخلہ کی مخالفت کے باوجود ازیرِ اعظم نے اپنے معتمد خاص وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ذریعے فوج کیخلاف بیان دینے کا  پیغام بھجوایا جس کے بعد آصف زرداری نے بیان داغا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انٹیلی جنس ادارے نے سابق صدر زرداری اور خواجہ آصف کے مابین ہونے والی انتہائی خفیہ بات چیت کی ریکاڑڈنگ حاصل کرلی اسی وجہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ماسکو سے واپس آنے کے باوجود وزیرِ اعظم سے ابھی تک کوئی ملاقات نہیں کی۔ انوسٹی گیشن یونٹ کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر دفاع و پانی بجلی خواجہ آصف کے ذریعے یہ بات پہنچائی کہ وہ خم ٹھوک کر فوج کیخلاف بیان دیں ہم ملکر اسٹیبلشمنٹ کو  ملکی سیاست سے سائڈ لائن کر دینگے، اس لئے آپ فرنٹ لائن پر آکر کردار ادا کریں۔میاں محمد نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان طویل عرصہ سے کرپشن کیسوں کو دبائے رکھنے کے لئے باہمی مفاہمت کی پالیسی چل رہی ہے اور دونوں رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں نام جہاد جمہوری نظام کو چلانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کو سائیڈ لائن کرنا وقت کا تقاضاہے
آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے کے بعد فوج کی مقبولیت بالخصوص جنرل راحیل شریف ہر دل عزیز سپہ سالار بن کر اُبھرے ہیں جس کے باعث موجودہ حکمرانوں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی صفوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے یہ محسوس کرنا شروع کر دیا کہ اگر تمام مسائل جنرل راحیل شریف حل کرنے میں تیزی سے کوشاں رہے تو ایسا وقت آسکتا ہے کہ ہم اپنے کرپشن کیسوں کے باعث جن کے بارے ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود ہیں، جیل  کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ذرائع نے بتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے مابین عرصہ قبل یہ طے پایاتھا کہ جمہوری نظام میں اسٹیبلشمنٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنا ہے اور اسے اپنی مقبولیت اور ساکھ کا گراف اوپر لیجانے سے پہہلے بے دست و تا کرنا ہے، اسی مقصد کے لیے وزیراعظم اور سابق صدر نے ایک پلاننگ کی جس میں خواجہ آصف نے اہم رول ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ن وزیر اعظم کو ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے گیم کرنے سے روکا اور اس سازش پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے جلتی آگ میں کودنے کے مترادف قراردیا۔
زرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ انتیلی جنس نے سابق صدر کی جاب سے فوج کے خلاف دھمکی آمیز بیان اور وارننگ اور فوج کے خلاف ہونے والی شازش کے بارے آگاہ کیا گیا تو چیف آف آرمی سٹاف نے ماسکو کے دورے سے واپسی پر انتظار میں بیٹھے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کئے بغیر آپریشن ضربِ عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے پاس فرنٹ لائن پر پہنچ گئے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں بڑوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اب دونوں شخصیات میں ورکنگ ریلشن شپ برقرار نہیں رہ سکے گی، اسی وجہ سے عید کے بعد مقتدر حلقں کی جانب سے کوئی اہم قدم اُٹھایا جاسکتا ہے



No comments:

Post a Comment

loading...